کھیل
02 اکتوبر ، 2014

ایشین گیمز:کبڈی ٹیم اور باکسر وسیم کو سیمی فائنل میں شکست

ایشین گیمز:کبڈی ٹیم اور باکسر وسیم کو سیمی فائنل میں شکست

انچیون.........پاکستان کبڈی ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں ہار گئی، جبکہ پاکستانی باکسر محمد وسیم بھی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے،انہیں کانسی کا تمغہ ملا۔ ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کی آخری امید محمد وسیم کو فلائی ویٹ کیٹیگری کےسیمی فائنل میں ازبکستان کے باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے وسیم کو کانسی کے تمغے پر اتفاق کرنا پڑا۔ ادھر کبڈی کے سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو 14کے مقابلے میں 25پوائنٹ سے ہرا دیا، پہلے ہاف میں پاکستان کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل تھی لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکی، ایرانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹیبل ٹینس، کراٹے، تائی کوانڈو میں پاکستانی ایتھلیٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رگبی میں پاکستان نے سعودی عرب کو 7-12 سے ہرا دیا۔ ایشین گیمزہاکی میں جنوبی کوریانے ملائیشیاکو2-3 سے ہراکرتیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

مزید خبریں :