24 جنوری ، 2012
کراچی… پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے خوشخبری دی ہے کہ بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ذکا اشرف کے مطابق اس سے پہلے بنگلہ دیش کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان آ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی اور تین سال بعد کوئی غیر ملکی ٹیم بالآخر پاکستان کا دورہ کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ آئی سی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی خواہش مند ہے۔