20 اپریل ، 2012
گھوٹکی … ضلع گھوٹکی میں محکمہ خوراک کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گندم کی خریداری ابھی تک شروع نہیں جاسکی جس سے کاشتکار پریشان ہیں۔ ضلع گھوٹکی میں گندم کے سیزن کا آغاز ہوئے پندرہ دن گذر چکے ہیں مگر محکمہ خوراک کی لا پرواہی غفلت اور مبینہ بدعنوانی کے باعث نہ تو خریداری مراکز قائم کئے جاسکے اور ناہی گندم کی خریداری شروع کی جاسکی ہے جسکی وجہ سے کاشتکار سرکاری نرخ 1050 روپے فی من کی بجائے 950 روپے فی من اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سرفراز کمنگر کے مطابق ضلع گندم کی خریداری جلد شروع کردی جائے کی اورضلع بھر میں 28 سرکاری خریداری کے مراکز بنائے جائیں گے اس سال 17 لاکھ بوری خریدنے کا ہدف رکھا گیا جبکہ گذشتہ سال خریداری کا ہدف 21 لاکھ بوری تھا ۔