05 اکتوبر ، 2014
دبئی........ آسٹریلیا نے یہاں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز کو 97 کا ہدف دیا تھا ۔ تاہم دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میںکینگروز نے پاکستان کی بیٹنگ لائنفلاپ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور صرف چودہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 98رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے 54رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔تاہم مین آف دی میچ میکسویل کو قرار دیا گیا۔انکے علاوہ میکسویل نےسترہ جبکیہ آرون فرنچ پانچ رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے رضا حسن نے دو جبکہ شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔