07 اکتوبر ، 2014
راولپنڈی.......بھارت کی طر ف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل فائرنگ پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے احتجاج کیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مبصر گروپ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر دو دن میں چار پاکستانی شہید ہوچکےہیں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،آج سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر گولہ باری کی۔بھارتی گولہ باری سے ایک شہری شہید ، 2 خواتین زخمی ہو ئے۔دو روز میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے چار پاکستانی شہید ہوچکےہیں جن میں ایک خاتون اوردو بچے بھی شامل ہیں ، بھارتی افواج کی یہ کارروائی پکھلیآں ، چھپرار اورچارواہ سیکٹر میں کی گئی تھی۔بھارتی فورسزکی جانب سے اس کےعلاوہ آزاد کشمیر میں بھی سرحدوں پربھی گذشتہ دنوں بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔پاک فوج نے بھارتی جارحیت پر مناسب جوابی کارروائی کی۔ان معاملات پر پہلے دفتر خارجہ نے احتجاج کیا اور اب پاکستان نے نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا فوجی مبصرگروپ لائن آف کنڑول پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔