07 اکتوبر ، 2014
ڈیرہ غازی خان...... دل ہونا چاہیے دا جوان، عمراں وچ کیں رکھیا۔ ڈیرہ غازی خان کا ایک سو آٹھ سالہ شخص دوسری شادی کا خواہش مند نکلا۔ یہ ضد ڈیرہ غازی خان کے حمزہ خان کررہے ہیں، عمر 108 سال ہے مگر دل جوان ہے، شکوہ کرتے ہیں کہ بچے دوسری شادی نہیں کراتے۔حمزہ خان اس عمر میں بھی روز کھیتوں میں کام کرتے ہیں اور معمول کے کام خود انجام دیتے ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ کوئی نوجوان ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ حمزہ خان کی چار نسلیں ان کی آنکھوں کے سامنے ہیں،جن کی تعداد 130 ہے، پوری بستی ہی ان کی اولادوں سے آباد ہے۔حمزہ خان کے بیٹے بھی اب پوتے پوتی والے ہوگئے ہیں۔ حمزہ خان کو صرف اپنی اولاد سے ایک شکایت ہے کہ وہ اس کی دوسری شادی نہیں کرواتے۔ حمزہ خان اپنے چار سو سے زائد اولاد کے ساتھ رہنے کے باوجود خود کو اکیلا محسوس کرتے ہیں اس لئے وہ کہتے ہیں کہ کوئی اس کی دوسری شادی کروا دے تاکہ وہ اپنی زندگی کے باقی ایام خوشیوں سے بھرپور گزا سکیں۔