کھیل
07 اکتوبر ، 2014

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا کاپاکستان کو جیت کیلئے256رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا کاپاکستان کو جیت کیلئے256رنز کا ہدف

شارجہ ....آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان پاکستان کو میچ میں فتح کےلئے256رنز کا ہدف دیا ہے،آسٹریلین بیٹنگ کی خاص بات اسٹیو ن اسمتھ کی سنچری اننگ تھی،انہوں نے 101رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 3وکٹ حاصل کئے۔آسٹریلین کپتان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا ،ایرون فنچ میچ کی پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے،احمد شہزاد نے محمد عرفان کی گیند پر کیچ آئوٹ کیا۔فنچ کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے آسٹریلین بیٹسمین دبائوں میں نظرآئے اور آزادانہ شاٹ نہیں کھیل سکے ۔آسٹریلین ننگ کے پہلے100رنز22ویں اوور میں مکمل ہو ئے تاہم اسٹیون اسمتھ کی عمدہ اننگ کا سلسلہ جا ری رہا انہوں نے118گیندوں کا سامنا کرتے ہو ئے6چوکے اوردو چھکوں کی مدد سے101رنز بنائے وہ شاہد آفریدی کا شکار بنے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر43،بریڈ ہیڈن23جبکہ مچل جانسن اور میکس ویل21,21رنز بنا کر دیگر قابل ذکر بیٹسمین رہے،اور مقررہ50اوور میں مجموعی اسکور کو255تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی کامیاب بولر رہے انہوں نے46رنز دےکرتین وکٹیں حاصل کیں ،وہاب ریاض نے61رنز دے کر2 وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :