پاکستان
08 اکتوبر ، 2014

بادشاہی اور داتا دربار مسجد کے بعد لاہور میں ایک اور عالی شان مسجد

بادشاہی اور داتا دربار مسجد کے بعد لاہور میں ایک اور عالی شان مسجد

لاہور.........پاکستان میں بادشاہی مسجد، فیصل مسجد اور داتا دربارمسجدکےبعد اب ایک اور عالی شان مسجدتعمیر کی گئی ہے ،جسےدنیا کی ساتویں بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بحریہ ٹاؤن لاہور میں 165فٹ بلند 4خوبصورت میناروں، ایک عظیم الشان اور 20چھوٹے گنبدوں پر مشتملنوتعمیر شدہ گرینڈ جامع مسجدکو پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ در و دیوار پر خوبصورت ملتانی موزائیک ٹائلز کاکام ملکی ثقافت اور اسلامی فن تعمیر کا منفرد نمونہ پیش کرتا ہے۔مسجد کے اندرونی حصے میں تزئین و آرائش لاجواب ہے۔ قیمتی فانوس،چھت پر خطاطی اور مینا کاری کےخوبصورت نمونے اور سنگِ مر مر کے فرش سے مسجد کا ہر حصہ قابلِ دید ہے۔ جمعے سے مسجد نمازیوں کے لئے کھول دی جائے گی۔ منتظمین بتاتے ہیںکہ گرینڈ جامع مسجدبحریہ ٹاؤن کی تعمیرپر 4سال کا عرصہ لگا۔ مسجد میں خواتین کیلئے الگ حصہ مختص کیا گیا ہے، جبکہ رشدوہدایت کے لئے اسلامی تعلیمات کا ایک مرکز بھی مسجدمیں شامل ہے۔

مزید خبریں :