پاکستان
08 اکتوبر ، 2014

لاہور: سفاری پارک میں ایک سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے دوسرا ہلاک

لاہور: سفاری پارک میں ایک سیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سے دوسرا ہلاک

لاہور........لاہور میں ایک گارڈ کی فائرنگ سے دوسرا گارڈ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں 2سیکیورٹی گارڈز کا آپس میں جھگڑا ہوگیا۔اس دوران سیکیورٹی گارڈ شکیل نے اپنے ساتھی ممتاز پر فائرنگ کردی ، گولیاں لگنے سے ممتاز جاں بحق ہوگیا۔ مقتول گارڈ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :