08 اکتوبر ، 2014
لاہور...... پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ سعیداجمل کےبولنگ ایکشن میں تبدیلی آئی ہے،جلدہی ان کابائیومکینکس ٹیسٹ کرایاجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن میں بہتری کےبعدسعیداجمل کوڈومیسٹک کرکٹ کھلانےکابھی امکان ہے، ایکشن مکمل ٹھیک ہونےکےبعدانھیں آئی سی سی کےسامنےلایاجائےگا،سعیداجمل ذاتی طورپربولنگ ایکشن سےمطمئن ہیں۔