08 اکتوبر ، 2014
کراچی...... کراچی میں کچی شراب پی کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی، جبکہ اسپتال لائے گئے اکیس افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،واضح رہے کہ گزشتہشب سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق شراب بیچنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جناح اسپتال کی انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گزشتہ رات 8 بجے سے اب تک مختلف علاقوں سے شراب سے متاثرہ متعدد افراد کو لایا گیا جن میں سے بائیسہلاک ہوگئے ہیں، جبکہاکیس کی حالتنازک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچی شراب شرافی گوٹھ اورشاہ لطیف ٹاؤن کے اڈوں سے خریدی گئی،کچی شراب کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور شرافی گوٹھ کے اڈے پر چھاپا مار کر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔