Time 01 مارچ ، 2025
پاکستان

چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، نوید قمر کی وضاحت

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے جیونیوز پر نشر اپنے بیان کی وضاحت کردی۔

نوید قمر کا کہنا تھاکہ میں نے چولستان سے نہریں نکالنے کی حمایت نہیں کی، میں نے صرف یہ کہا تھا کہ چولستان کو سرسبز دیکھنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نشر بیان سے تاثربنا کہ میں نے نہریں نکالنے کی حمایت کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز کیا گیا اور تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :