01 مارچ ، 2025
امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے سربراہ و اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ہاں 14 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اس وقت امریکی صدر کے مشیر ہیں۔ ایلون مسک کی کمپنی نیورالنک کی عہدیدار اور ان کی پارٹنر شیون زیلیس نے بچے کی پیدائش کی تصدیق کی۔
اس سے قبل شیون زیلیس سے مسک کے 3 بچے تھے۔ شیون زیلیس کی ٹوئٹ پر مسک نے بھی ردعمل میں دل والا ایموجی بنایا۔
خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل انفویئنسر ایشلے سینٹ کلیئر نے اعلان کیا تھاکہ کچھ ماہ قبل ایلون مسک کے بچے کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک اور ان کی پہلی اہلیہ جسٹن مسک کے 6 بچے ہوئے تھے جن میں سے ایک انتقال کرگیا جبکہ 5 زندہ ہیں اور کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے ان کے 3 بچے ہیں۔