پاکستان
08 اکتوبر ، 2014

لاہور:عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی قربانی، آلائشوں سے مشکلات

لاہور:عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی قربانی، آلائشوں سے مشکلات

لاہور........ لاہورمیں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی لوگوں نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی تاہم جگہ جگہ پڑی آلائشوں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔عیدالاضحیٰکے تیسرے روز ، شہریوں کی بڑی تعداد نے سنت ابراہیمی ادا کی، شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے دوروز قصابوں کے نخرے ہی الگ ہوتے ہیں اس لیے تیسرے دن جانور ذبح کررہے ہیں ۔دوسری جانب کئی گلی محلوں میں جانوروں کی آلائشیں پڑی رہنے سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا،جس سے شہری پریشان نظر آئے۔اُدھر ضلعی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ آلائشیں اٹھانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور بیشتر علاقوں کو آلائیشوں سےپاک کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :