پاکستان
09 اکتوبر ، 2014

ورکنگ باؤنڈری، کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اعلان جنگ ہے، حافظ سعید

ورکنگ باؤنڈری، کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ اعلان جنگ ہے، حافظ سعید

لاہور...... جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا ہےکہ ورکنگ باؤنڈری اورلائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کھلا اعلان جنگ ہے، قوم کو یکجہتی کیساتھ پاک فوج کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔ لاہور میں جماعت الدعوۃ کے رہنما یحییٰ مجاہد کی والدہ کی نمازہ جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھاکہ بھارتی فائرنگ کے پیچھے خوفناک پلان نظر آ رہا ہے، امید ہے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بہتر فیصلے آئیں گے۔ حافظ سعید کا کہنا تھاکہ دھرنے دینے والے ملکی دفاع میں ساتھ دیں ، دھرنےبعد میں بھی ہوتے رہیں گے ،انہوں نے بھارتی جارحیت پر وزیراعظم نوازشریف کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیا اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے پنجابی میں پیغام دیا کہ ’’سپاں دے پتر متر نہیں ہو سکدے‘‘۔

مزید خبریں :