09 اکتوبر ، 2014
لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان کی ممتازادیبہ ،ڈرامہ نگاراوردانشوراورپاکستان کی ممتازشخصیت محترمہ فاطمہ ثریابجیا کی علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ فاطمہ ثریابجیا کوصحت وتندرستی عطاکرے اوران کی عمردرازکرے۔اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ محترمہ فاطمہ ثریابجیا پاکستان کی تہذیب وثقافت ،ادب اورفنون لطیفہ کاایک سرمایہ ہیں اوران کی علالت پر ان کے تمام چاہنے والوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محترمہ فاطمہ ثریابجیاکی صحتیابی کیلئے دعاکریں۔