10 اکتوبر ، 2014
دبئی.........دوسرے ون ڈے میں پاکستان نےآسٹریلیا کو میچ میں فتح کےلئے216رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستانی اوپنرزاحمد شہزاد61اور سرفراز احمد65 کےعلاوہ کوئی اور بیٹسمین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور اوپنرز کی جانب سے126رنز کے شاندار آغاز کے با وجود پاکستانی بیٹسمین مقررہ50اوورز سے تین گیندیں قبل ہی 215کےمجموعے سے آگے نہ بڑھ سکے۔اسد شفیق29اور فواد عالم20رنز کے ساتھ دیگر قابل کر بیٹسمین رہے۔پاکستان کے تین بیٹسمین رن آئوٹ ہو ئے جس میں کپتان مصباح الحق بھی شامل تھے ۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے40رنز دیکر3وکٹیں حاصل کیں۔