کاروبار
11 اکتوبر ، 2014

سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہیگا، جسٹائن

 سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہیگا، جسٹائن

واشنگٹن...... برطانوی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی جسٹائن گریننگ نے کہا ہے کہ برطانیہ سرمایہ کاری میں فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ واشنگٹن میں برطانوی وزیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر برطانوی وزیر کا کہنا تھاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، کامیاب تجربہ ہے جس سے غریب طبقے کی مدد ہورہی ہے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن سے پہلے مذاکرات کو موقع دیا گیا تھا ۔ان کا کہنا تھاکہ آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کی بحالی کے لیے دو ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے 30 اکتوبر تک سیلاب نقصان کی جائزہ رپورٹ بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :