دنیا
14 اکتوبر ، 2014

ٹیکساس :معروف پاکستانی نژاد ڈاکٹر عارف محمودکی تقریب ولیمہ

ٹیکساس :معروف پاکستانی نژاد ڈاکٹر عارف محمودکی تقریب ولیمہ

ڈیلس......راجہ زاہد اختر خانزادہ......پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے سابق صدر اور مسلم کمیونٹی کے راہنما طارق محمود کے بیٹے اورمسلم کمیونٹی کے معروف راہنما عارف محمود ڈاکٹر سارابرمیچ کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے،اس خوشی میں پر تکلف دعوت ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔رچرڈ سن کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی اس پر وقار تقریب میں معروف اور مقتدر شخصیات نے شرکت کی جن میں پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی سابق صدر ڈاکٹر رابعہ خان،ڈاکٹر جلیل خان ،مسلم ڈیمو کریٹک کاکس اور سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے بورڈ آف ڈاریکٹر کے رکن راجہ زاہد اختر خانزادہ،ڈاکٹر احمد اقبال،ڈاکٹر طاہر رانا،پر ویز ملک،ڈاکٹر حسن منہاس،ایلے شیری،عدنان،اریش گپتا،ریان ہیرس،ایڈورڈ وینس نیکا،اٹارنی ،مہروز نواز،ڈاکٹر عاطف،جیشا حسین،ڈاکٹر نعمان جاوید،ڈاکٹر احمد،ڈاکٹر شہزادی نگرا،دلہن کے والدین ردہا بر میچ اورنزیہا بر میچ،بہنیں لینا بر میچ،سونیا بر میچ شریک تھیں۔مہمانوں کی پر تکلف کھانوں اورمٹھائیوں سے کی گئی۔تقریب میں دولہا کے رشتہ داروں اور دوستوں نے مل کر گانوں پر بھنگڑے ڈالے جن کو دولہا اور دلہن نے بھی ساتھ دیا،اس طرح دعوت ولیمہ کی یہ تقریب رات گءے تک جا ری رہی۔آخر میں تقریب کے میزبان ڈاکٹر طارق محمود ان کی اہلیہ سلمہ محمود،دولہا کی بہنیں مریم اور یاسمین نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :