صحت و سائنس
14 اکتوبر ، 2014

کراچی میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ

کراچی میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ

کراچی...... کراچی میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سےآنکھیں دُکھنے کا مرض سات روز میں ختم ہو جاتا ہے۔ آشوب چشم پھیلانے والاوائرس متاثرہ شخص کےمیل جول سے صحت مند افرادمیں با آسانی منتقل ہوجاتا ہے ۔اس کی علامات میں آنکھیں لال ہونا، جلن اور آنکھوں سےپا نی کا بہناشامل ہے۔ ماہرین کے مطابق آشوب چشم کے دوران چشمہ پہننے سے اس مرض کی شدت میں کمی نہیں آتی اور نہ ہی یہ مرض متاثرہ شخص کی آنکھیں دیکھنے سے دوسرےلوگوں کو متا ثر کرتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جن افراد کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے ان کا آشوب چشم میں مبتلا ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق آشوب چشم سے بچائو میں جہاں احتیاط ضروری ہے وہیں مرض ہونے کی صورت میں بار بار پانی سے آنکھوں کو دھونا انتہائی مفید ہے۔

مزید خبریں :