دنیا
14 اکتوبر ، 2014

شکاگو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، تین پاکستان ڈاکٹرز جاںبحق

شکاگو میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، تین پاکستان ڈاکٹرز جاںبحق

شکا گو.....زاہد خانزادہ.....شکاگو میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں خاتون ڈاکٹر سمیت تین پاکستانی ڈاکٹرز جاںبحق ہو گئے۔چھوٹے طیارے کو حادثہ شکاگو میڈ وے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فضاء میں بلند ہونے کی چند منٹ کے بعد پیش آیا۔جاںبحق ہونے والوں میں ڈاکٹر توصیف رحمان،ڈاکٹر علی اے کانچاوالا اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ جاوید شامل ہیں جوڈاکٹر علی اے کانچاوالا کی اہلیہ تھیں۔اسٹور مونٹ ویل ہیلتھ کیئر کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر توصیف رحمان نیورو سرجن،ڈاکٹر علی اے کانچاوالا پھیپھڑوں کے امراض کے ماہر جبکہ ماریہ جاوید کارڈیولوجسٹ کے طور پرٹوپیکا(Topeka) اور شمال مشرق کنساس میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔اسٹور مونٹ ویل ہیلتھ کیئر کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کو ڈاکٹر توصیف رحمان خود اڑارہے تھے ۔اسٹور مونٹ ویل ہیلتھ کیئر کی صدر ررینڈی پیٹر سن نے جاںبحق ہونے والے ڈاکٹرز کو اثاثہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹرزاپنے کام اور اپنے اسٹاف کے ساتھ محبت کرنے والے تھے۔

مزید خبریں :