دنیا
15 اکتوبر ، 2014

اسپین: تارکین وطن کے عالمی دن پرثقافتی تقریبات منعقد ہوںگی

بارسلونا .......شفقت علی رضا ....... اسپین میں خواتین کی فلاح و بہبود کا کام کرنے والی پاکستانی ا یسوسی ایشن’’ آسے سوپ‘‘ او ر بارسلونا میونسپل کارپوریشن کے زیرِ سرپرستی کام کرنے والی تمام غیر ملکی تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز 19 اکتوبر کو تارکین و طن کے عا لمی دن کو سرکاری طور پراور شایان شان انداز سے منائیں گی۔تارکین وطن کے عالمی دن کی تقریبات میں انتہائی دلچسپ تفریحی ، تدریسی اورمعلوماتی ورکشاپس، میلے ٹھیلے اور تارکین وطن کے ممالک سے تعلق رکھنے والے کھیلوں کااہتمام بھی کیاجائیگا۔ اس موقع پر آسے سوپ اور پاکستانی ایسوسی ایشنز کے علاوہ دیگر غیر ملکی تنظیمیں بھی ان تقریبات میں حصہ لیں گی اور اپنی ثقافت کو متعارف کرانے کے لئے اسٹالز لگائیں گی ، میوزکل کنسرٹ میں سپانش کمیونٹی کی بھر پور فرمائش پر پاکستانی ’’ صوفی میوزک‘‘ پیش کیا جائے گا ۔بارسلونا کے مقامی محکموں اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے پاکستانی خواتین و حضرات اور خصوصی طور پر بچوں کو تارکین وطن کے عالمی دن کی تقریبات میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔ اس دن اسپین کی حکومت کی طرف سے اوورسیز کے لئے بنائے گئے قوانین اور ان کی سہولیات کے اداروں کے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ یہ تقریبات دوپہر 12:00بجے سے شام 6:00 بجے تک جاری رہیں گی۔اس تہوار کو بارسلونا کی معروف جگہ ’’ مول دے بارسلونی تا‘‘ پرمنا یا جارہا ہے۔ بارسلونا کے وزیر اعلیٰ اور مئیر کے علاوہ مقامی محکموں کے اعلی سرکاری افسران خصوصی طور پرتارکین وطن کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے ۔

مزید خبریں :