18 اکتوبر ، 2014
کراچی....... چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب میں نے کشمیر کا نام لیا تو پورا ہندوستان چیخ اٹھا، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، میں جب کشمیر کی بات کرتا ہوں تومجھے غلط نہ سمجھو، میں بھی امن کی تلاش میں ہوں، کشمیر کے مسئلے پر پاک بھارت مذاکرات کو یر غمال بننے نہیں دیں گے ، انہوں نے اس موقع پر نعرہ لگایا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ جناح باغ کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پاک فوج کے جوان شمالی وزیرستان میں ہماری سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں، مگر صرف طاقت سےجنگ نہیں جیتی جاسکتی، آمریت والوں نےہر چیز کا علاج طاقت سےکرنیکی کوشش کی، مشرف نےبھی آپریشن کیےمگر عوام ساتھ نہ ہونےسےناکام ہوگیا، پیپلزپارٹی نے سوات سمیت تمام علاقےدہشتگردوں سے پاک کردیے، جب پیپلزپارٹی کی حکومت تھی تو سپاہی لڑرہےتھےاورحکومت شانہ بشانہ کھڑی تھی مگر آج صورتحال بلکل مختلف ہے، آج کے شیر اور کٹھ پتلیاں اس جنگ کو اپنانے پر تیار نہیں، ضرب عضب جاری ہے ہم جنگ جیتیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نہیں ہے صرف امپائر کیلئےانصاف ہے، یہ محسود کیلئےآنسوبہاسکتے ہیں مگرفوج کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے،کچھ لوگ فوج کی پیٹھ میں چھرے گھونپنے میں لگے ہیں، دھرنےکی ہیلمٹ سےمنہ باہرنکالواوردہشتگردوں کی بالنگ کا سامنا کرو۔