18 اکتوبر ، 2014
لاہور......مینار پاکستان پر پاکستان عوامی تحریک کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا،تحریک کے قائدین جلسے کو ڈاکٹر طاہر القادری کے سیاسی سفرکا نکتہ آغاز قرار دے رہے ہیں،،کہتے ہیں ڈاکٹر طاہر القادری جلسے میں پارٹی منشور کیساتھ اپنے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ مینار پاکستان کے سائے تلے سج گیاپاکستان عوامی تحریک کا پنڈال ،، مرکزی اسٹیج پر 150 فٹ چوڑا ، 40 فٹ لمبا سائن بورڈ ،بڑے بڑے لائوڈاسپیکرز کے ذریعے انقلابی نعروں اور نغموں کی گونج ، کارکنوں کے حوصلے بلند رکھنے کا پورا اہتمام ، قائدین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری موٹر وے کے راستے لاہور پہنچیں گے اور اہم سیاسی اعلان کریں گے۔ پنڈال مختلف حصوں میں تقسیم ، خواتین کے لیے الگ حصہ مخصوص ، مہندی، چوڑیوں اور فیس پینٹنگ اسٹال بھی سجیں گے۔ پارٹی رہنما جلسے کی کامیابی کیلئے پرجوش اور پرامید،کہتے ہیں دمادم مست قلندر ہونے جا رہا ہے۔ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لیے پنڈال کے گرد خار دار تار لگا دئیے گئے ، پنڈال میں چھ داخلی دروازے ، سب پر واک تھروگیٹ،تلاشی کیلئے میٹل ڈی ٹیکٹرز بھی موجود۔ جلسے کے لئے پاکستان عوامی تحریک نے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔