19 اکتوبر ، 2014
کوئٹہ .......سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک 10 پرواز وں کے ذریعےتین ہزار سے زائد حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جاچکا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے بعد جدہ سے کوئٹہ حجاج کرام کی واپسی کا عمل جاری ہے، اب تک قومی ائر لائنز کی دس حج پرواز وں کے ذریعے تقریبا تین ہزار سے زائد حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جاچکا ہے ، جبکہ روزانہ کی بنیادوں پر ایک پرواز کے ذریعے حجاج کرام کو کوئٹہ پہنچایا جارہا ہے تاہم یکم نومبر سے چار نومبر تک دو دو پروازیں چلائی جائے گی ،پی آئی اے کی حج آپریشن چار نومبر تک جاری رہے گی اور کل 28 پروازوں کے ذریعے نوہزار دوسو بیس حجاج کرام کو حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب سے کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔