دنیا
20 اکتوبر ، 2014

بھارت کی امیر ترین خاتون ریاستی انتخابات میں شکست کھا گئی

بھارت کی امیر ترین خاتون ریاستی انتخابات میں شکست کھا گئی

کراچی.... رفیق مانگٹ....... بھارت کی امیر ترین خاتون ریاستی انتخابات ہار گئی۔بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع ہصار سے ریاستی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ سے انتخابات لڑنے والی ساویتری جندل بی جی پی کے امیدوار کے مقابلے میں شکست کھا گئی۔ان کی دولت کا تخمینہ6.4ارب ڈالر( تقریباً چھ کھرب58ارب پاکستانی روپے) ہے۔فوربز میگزین نے2008میں انہیں بھارت کی امیرترین خاتون قرار دیا تھا۔بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق ساویتری جندل ضلع ہصار سے2005ارو 2009میں منتخب ہوئی اور سبکدوش ہونے والی بھوپندر سنگھ کی قیادت میں کانگریس حکومت میں وزیر تھی۔ انہوں نےت ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار کمال گپتا کے مقابلے میں 13646ووٹو سے ہار گئی۔ساویتری جندلارب پتی صنعتکار اور سیاستدان نوین جندل کی ماں ہے۔ اسٹیل، بجلی اور کان کنی کے شعبوں سے وابستہ او پی جندل گروپ کی چیئرپرسن ہے۔ وہ ہسار سے کانگریس امیدوار تھی۔امریکی جریدے فوربز نے2008میں اکتوبر کے شمارے میں اسے بھارت کی امیرترین خاتون قرار دیا تھا۔اس وقت وہ بھارت میں امیرترین افراد میں12 ویں درجے پر ہے۔ بھارت کی دو اہم ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ہریانہ کی اسمبلی کی 90نشستوں اور مہاراشٹر کی اسمبلی کی 288نشستوں پر 15اکتوبربدھ کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔

مزید خبریں :