20 اکتوبر ، 2014
واشنگٹن...... امریکی فوج نے شام کے سرحدی قصبے کوبانی میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے کرد ملیشیا کو اسلحہ اور گولہ بارود پہنچا دیا ہے۔امریکی مرکزی کمان کے مطابق امریکی فضائیہ کے سی ون تھارٹی طیاروں نے عراقی کرد حکام کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار،گولہ بارود اور ادوایات کو فضاء سے کوبانی کے کرد جنگجوں کے علاقوں میں گرایا ۔ ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے کوبانی پر ایک سو پینتیس فضائی حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں شددت پسند مارے گئے اور زمینی لڑائی میں داعش کو پسپا کرنے میں کود ملیشیا کو مدد مل رہی ہے۔تاہم قصبے میں حالات اب بھی نازک ہیں۔