دنیا
20 اکتوبر ، 2014

برقعہ پوش خواتین کو علیحدہ بٹھانے کا منصوبہ ترک

 برقعہ پوش خواتین کو علیحدہ بٹھانے کا منصوبہ ترک

کینبرا......آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایلبٹ کی مداخلت کے بعد پارلیمنٹ گیلریز میں آنیوالی مہمان خواتین کے نقاب کرنے پر عائد پابندی اٹھالی گئی۔ آسٹریلیا میں برقعہ پہننے یا نقاب اوڑھنے والی خواتین کو پارلیمنٹ ہاؤس میں علیحدہ بٹھانے کا ایک متنازعہ منصوبہ ترک کر دیا گیا۔رواں ماہ کے آغاز پر پارلیمنٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ چہرے پرنقاب لگانے والی مہمان خواتین کو شیشے لگے علیحدہ حصوں میں بٹھایا جائے گا ۔ تاہم شدید مخالفت کے بعد آج یہ منصوبہ واپس لینے کا اعلان کر دیا گیا۔

مزید خبریں :