21 اپریل ، 2012
لاہور … لاہور میں ایف بی آر ملازمین نے اپنے مطالبات منظور ہونے پر کئی روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی، ملازمین خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ایف بی آر ملازمین کی کئی روز سے جاری ہڑتال کامیاب ہو گئی، وزیراعظم نے ان کے مطالبات منظور کر لئے ہیں۔ ایف بی آر ملازمین یونین کے صدر عبد القیوم نے ٹیکس بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کا الاوٴنس منجمد اور ترقیاں روک دی گئی تھیں، تاہم اب تمام مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔ ملازمین نے دفاتر میں دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ تقریب میں سانحہ گیاری اور بھوجا ایئر کے حادثے کا شکار ہونے والوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔