کھیل
24 اکتوبر ، 2014

دبئ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ

دبئ ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ

دبئی.......دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔آسٹریلوی اوپنرز ڈیو ڈ وارنراورکرس راجرزگذشتہ روز کے اسکور113رنز بغیر کسی نقصان پر نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ڈیوڈ وارنر 75جبکہ کرس راجرز 31رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔پاکستان کے اسکور کو برابر کرنے کے لئے آسٹریلیا کو مزید341رنز کی ضرورت ہے اور اس کی تمام 10 وکٹیں باقی ہیں۔کھیل کے دوسرے روزذوالفقار بابر بیٹنگ کرتے ہوئے مچل جانسن کی گیند بائیں ہاتھ میں لگنے سے زخمی ہوئے۔ان کی انگلی پر ٹانکے آئے۔انہوںنےپانچ اوورزمیں25رنز دیئے۔ حفیظ سے نئی گیند کرانے کا تجربہ بھی فائدہ نہ دے سکا۔پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر عمران خان نے چھ اور یاسر شاہ نے تین اوورز کرائے لیکن دونوں وکٹ سے محروم رہے۔قبل ازیں سر فراز احمد کی تیز ترین سنچری نے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف بڑا اسکور بنانے میں مدددی۔انہوں نے لگاتار پانچویں بار پچاس سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔سر فراز احمد نے کیریئر بیسٹ 109رنز بنائے۔انہوں نے ٹیسٹ کیر یئر میں اپنی دوسری سنچری بنائی۔انہوں نے وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیلتے ہوئے 105گیندوں کا سامنا کیا اور14چوکے مارے۔ سرفراز نے سنچری80گیندوں پر بنائی۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولروں مچل جانسن اور پیٹر سڈل نے کفایتی بولنگ کی لیکن اسپنر لیون اور اوکیف مہنگے ثابت ہوئے۔دونوں نے 67اوورز میں255رنز دیئے۔

مزید خبریں :