دنیا
25 اکتوبر ، 2014

بھارتی الیکشن کمیشن کامقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کا اعلان

بھارتی الیکشن کمیشن کامقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد انتخابات کا اعلان

نئی دہلی......بھارتی الیکشن کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابات کا اعلان کر دیا۔جھاڑکھنڈ میں بھی ریاستی انتخابات ہوں گے، دونوں جگہوں پر انتخابات پانچ مرحلوں میں ہوں گے،جن کا آغاز 25نومبر سے ہوگا۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق جھاڑ کھنڈ اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات پانچ مراحل میں ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 25نومبر، دوسرا 2 دسمبر، تیسرا 9دسمبر، چوتھا 14 دسمبر جبکہ پانچواں 20 دسمبر کو ہوگا۔ووٹوں کی گنتی 23 دسمبر کو ہوگی ۔اس کے علاوہ نئی دہلی میں بھی تین نشستوں کے لیے ضمنی انتخاب 25 نومبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :