دنیا
26 اکتوبر ، 2014

بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی انتخابات کرانے کا اعلان

بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی انتخابات کرانے کا اعلان

سری نگر...... بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ حریت کانفرنس نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس نے مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ وادی میں سیلاب سے تباہی ہوئی ہے اور صورت حال انتخابات کے لیے موزوں نہیں بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی 87 اور جھاڑ کھنڈ کی 81 نشستوں پر عام انتخابات پانچ مراحل میں ہوں گے ،جس کے تحت پولنگ 25 نومبر اور پھر 2، 9، 14 اور 20 دسمبر کو ہوگی،مقبوضہ کشمیر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 72 لاکھ 25ہزار جبکہ جھاڑکھنڈ میں 2 کروڑ 7 لاکھ 44ہزار ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار 15 جبکہ جھاڑکھنڈ میں 24ہزار 648 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے ،انتخابی نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا ،الیکشن کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کی حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے،نیشنل کانفرنس کا موقف تھا کہ وادی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے اور صورت حال انتخابات کے لیے موزوں نہیں ہے۔دوسری جانب حریت کانفرنس نے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ اسمبلی کی مدت 16 جنوری کو پوری ہورہی ہے۔

مزید خبریں :