پاکستان
27 اکتوبر ، 2014

پیپلزپارٹی اپنے وزراء کو لگام دے،خواجہ اظہارالحسن

پیپلزپارٹی اپنے وزراء کو لگام دے،خواجہ اظہارالحسن

کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے وزرا کو لگام دے،شہدا سے متعلق کوئی بات کی گئی تو ہم بھی لحاظ نہیں کریں گے، 1992ءکے آپریشن میں مارے جانے والے ہمارے کارکن شہید ہیں،ہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اب صرف کراچی کی نہیں پورے سندھ کی بات کریں گے،ہمارے رکن اسمبلی محمد حسین کے بیان پروزیراعلیٰ کو بھڑکنا نہیں چاہیے تھا،اب فلور پر لاڑکانہ، خیرپور کی بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیو کے حق میں الطاف بھائی نے آوازاٹھائی،ہمارے قائد الطاف حسین نے 5مرتبہ جیو کھولنے کی بات کی،ہم بات چیت اور دلائل کے حق میں ہیں۔

مزید خبریں :