28 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد .........وزیرداخلہ چودھری نثارنے امریکی خصوصی نما ئندےسےگفتگو میںکہا ہےکہ پاک امریکاتعلقات میں مشکل عنصرڈرون حملےہیں، امریکاپاکستانی حدودمیں ڈرون حملےمستقل طورپربندکرے۔وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ ڈرون حملوں میں6ماہ کےوقفےسےدو طرفہ تعلقات بہترہوئے ہیں اور یہ سب سےاہم ہےکہ امریکاپاکستان کےنقطہ نظرکوسمجھتاہے۔امریکی خصوصی نمائندے نے کہا کہ امریکادہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کےکردار کوسراہتاہے اور پاکستان میں جمہوری اداروں کوسپورٹ کرتاہے۔