پاکستان
28 اکتوبر ، 2014

نیلوفرانتہائی شدیدسمندری طوفان کی شکل اختیار کرگیا

نیلوفرانتہائی شدیدسمندری طوفان  کی شکل اختیار کرگیا

کراچی........بحیرہ عرب میں بننےوالاطوفان نیلوفرانتہائی شدیدسمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کراچی سے1120کلومیٹراور گوادرسے1010کلومیٹرفاصلےپرموجودہے اور وہ ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے،طوفان بدھ کوسندھ کےساحلی علاقوں اوربھارتی گجرات کی جانب مڑسکتاہے۔کراچی سمیت زیریں سندھ اوربلوچستان کےساحلی علاقوں میں موسلادھاربارش کاامکان ہے اور جبکہ بدھ سےجمعےکےدوران ساحلی علاقوں میں شدیدبارشیں جاری ہونگی۔دریں اثناچیف میٹرولوجسٹ محمدحنیف نےجیو کے پروگرام آج جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی،حیدرآباداورمیرپورخاص میں50ملی میٹرتک بارش ہوسکتی ہے، جمعرات کوکراچی میں تیزہوائیں اوربارشوں کاامکان ہے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےساحلی علاقوں تک پہنچنےپرطوفان کی شدت میں کمی ہوگی اور جمعرات کی رات میں نیلوفر طوفان کراچی سے250کلومیٹرکےفاصلےپرہوگا۔

مزید خبریں :