28 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے پاکستان کی معیشت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن جمہوریت نے وہ دھچکا برداشت کیا اور سر نگوں نہیں ہوئی۔سرمایہ کاروں کا ملک میں آنا اسی کا ثمر ہے۔انھوں نے یہ بات اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔