پاکستان
28 اکتوبر ، 2014

اندرون سندھ مہاجروں کو ہراساں کیا جارہاہے، ایم آر سی

کراچی.......مہاجر رابطہ کونسل پاکستان کے جنرل سیکریٹری ارشد صدیقی نے کہا ہے کہ مہاجر صوبے کے مطالبے کے بعد اندرون سندھ میں پیپلز پارٹی اور اس کی بغل بچہ قوم پرست تنظیموں کی جانب سے مہاجروں کو ہراساں کئے جانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ارشد صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 1971 میں بھی لسانی بل ک پیش کر کے اندرون سندھ میں مہاجروں کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور ان کا قتل عام کیا تھا اور آج ایک مرتبہ پھر مہاجروں کو اپنا حق مانگنے کی پاداش میں نقصان پہنچانے اور انکی نسل کشی کی ساز ش کر رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ، اگر اس مرتبہ بھی پیپلز پارٹی نے اندرون سندھ میں بسنے والے مہاجروں کی جان یا امالاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کا ردعمل انتہائی سخت ہوگااور ایسی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پیپلزپارٹی اور قوم پرست جماعتوں کی ہوگی ۔ ارشد صدیقی نے کہا کہ ہم سندھ میں بسنے والے ڈھائی کڑور مہاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسے تمام عناصر پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی مہاجر دشمنی ترک کردیں۔

مزید خبریں :