پاکستان
28 اکتوبر ، 2014

ایم کیوایم پیپلزپارٹی بیٹھ کر اختلافات حل کر لیں، وزیراعظم

ایم کیوایم پیپلزپارٹی بیٹھ کر اختلافات حل کر لیں، وزیراعظم

اسلام آباد.........وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ اختلاف رائے جمہوریت کاحسن ہے ، سیاسی جماعتوں کو آئین کے تحت اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھانے کا حق ہے،وزیراعظم نے ایم کیوایم کو مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی اختلافات ایک کمرے میں بیٹھ کر حل کرلے ،جس پر غور کےلیے ایم کیوایم نےیقین دہانی کرائی ہے۔ ایم کیو ایم کے چاررکنی پارلیمانی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے پارلیمنٹ ہائوس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے زور دیا کہ جمہوری منتخب نمائندے متحد ہو کر سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے نئے صوبوں کے مطالبے سمیت دیگر امور پر وزیراعظم سے کھل کربات کی،جس پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کا مقصد ملکی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود ہونا چاہیے،انہوں نے ایم کیوایم کی قیادت کو مشورہ دیاکہ باہمی اختلاف دوستانہ ماحول میں بات چیت کے ذریعے ایک جگہ بیٹھ کرحل کیے جائیں۔ایم کیوایم نے کراچی میں چار اہم منصوبے جلد مکمل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے مدد بھی طلب کی جس پر وزیراعظم نے وفاقی وزراء سعد رفیق، احسن اقبال ، پولیٹیکل سیکرٹری آصف کرمانی اور ایم کیوایم کے ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کردی اور کراچی سرکلر، لیاری ایکسپریس وے ، پانی اور سیوریج کے بڑے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے رپورٹ اگلےچنددنوں میں طلب کرلی ۔ کمیٹی کاپہلااجلاس بدھ کوہوگا۔

مزید خبریں :