21 اپریل ، 2012
شیخوپورہ…سانحہ اسلام آباد جاں بحق ہونے والے انجینئرقمرآفتا ب کو شیخوپورہ اور ملک لیاقت کومنڈی بہاؤالدین کے نزدیک میانہ گوندل میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحومین کی نماز جنازہ میں عزیز واقارب اورسوگواروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی 28سالہ انجینئرقمرآفتاب کی نمازجنازہ کمپنی شیخوپورہ میں ادا کی گئی۔ انجینئر قمر آفتاب نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایسی ایس سی جیالوجی میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان کا نکاح18مارچ کو ہواتھا جبکہ شادی جولائی میں طے تھی ،وہ برادرنسبتی کی شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔ مرحوم کے عزیز واقارب کا کہنا ہے قمرآفتاب سیلف میڈاورخوش مزاج تھے، انہوں نے ٹیوشن پڑھا کرچھوٹے بھائیوں کو انجینئرنگ کی تعلیم دلائی تھی۔ طیارہ حادثے میں جابحق ہونیوالے دوسرے مسافر ملک لیاقت کا تعلق منڈی بہاوٴالدین کے قصبے میانہ گوندل سے تھا، وہ گزشتہ ماہ اسٹیل ملز سے ڈپٹی جنرل مینجر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے،ایک رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے اسلام آباد آ رہے تھے کہ سفرآخرت پر روانہ ہوگئے، انکی شناخت شناختی کارڈ اورفون کی سم سے کی گئی۔