پاکستان
28 اکتوبر ، 2014

کراچی: امام بارگاہ کے قریب دھماکا،بچی جاں بحق آٹھ افراد زخمی

کراچی: امام بارگاہ کے قریب دھماکا،بچی جاں بحق آٹھ افراد زخمی

کراچی........کراچی میں عائشہ منزل کےقریب واقعہ امام بارگاہ کے مین گیٹ پر دستی بم حملے میں ایک بچی ہلاک اور 8افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل کے قریب فلائی اوور سے حملہ آوروں نے آئی آر سی امام بارگاہ میں اس وقت دستی بم پھینکا جب خواتین کی مجلس جاری تھی،حملے آوروں نے دستی بم گاڑی پر پھینکا جس کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے،حملے کے وقت کوئی پولیس اہلکار موجودنہیں تھا،جس کی وجہ سےحملہ آور باآسانی قریبی پل سے دستی بم پھینک کر فرار ہونے میں کامیا ب رہا،دھماکے کی شدت سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ایک 6 ماہ کی شیر خوار بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نجی اسپتال میں دم توڑ گئی،،جبکہ 8 زخمیوں میںسے دو خواتین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :