پاکستان
21 اپریل ، 2012

ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 2 زخمی

ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں مقامی امن فورس کے کمانڈر سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مقامی امن فورس کے کمانڈر ولو خان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار سڑک سے گزر رہے تھے کہ ان پر قریب چھپے ہوئے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کمانڈر ولو خان اور ان کے ساتھی سنہڑا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر 2 ساتھی بھی واقعے میں زخمی ہوگئے، مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :