پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

خیرپور :پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ 2افراد ہلاک

خیرپور :پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ 2افراد ہلاک

خیر پور.....خیرپور کے نواحی گاؤں میں پرانی دشمنی پر دوگروپوں میں فائرنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خیرپور کے نواحی گوٹھ ،صادق کلہوڑو میں لہوڑااورناریجوقبائل کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔مارے جانے والے دونوں افراد کا تعلق ناریجو قبیلے سے ہے۔دونوں قبائل کے درمیان دشمنی سےان قبائل کے ایک درجن افراد مارے جا چکے ہیں۔ڈی ایس پی محمد رفیق کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :