29 اکتوبر ، 2014
کوئٹہ........کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر کےعلمائے کرام کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں شیعہ و سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، پاکستان سب کا ہے، ہر طرح کے فسادکے خاتمہ کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔کوئٹہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنےوالے علمائے کرام نے کمشنر آفس کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر جامعہ مسجد سفیر کے خطیب قاری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تمام مسالک کےدرمیان اختلافی امورکو حل کرے، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہم سب کی ذمے داری ہے۔ علامہ ڈاکٹرعطا الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک بھرمیں شیعہ وسنی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ مولانا عبداللہ منیر کا کہنا ہے کہ ہم سب امن کے داعی ہیں، ہمیں اتفاق واتحادکیلئےاپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہم سب امن کے داعی ہیں، ہمیں اتفاق واتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر داؤد آغا نے کہا ہے کہ تمام صحابہ کرام کی شان اور ان کا احترام تمام مسالک کے لوگوں پر واجب ہے، مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، ہم نےاتحاد بین المسلمین کےفروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کیا، ہم اتحاد بین المسلمین کے لیے آئندہ بھی کردارادا کرتے رہیں گے۔