29 اکتوبر ، 2014
کراچی ....... انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی نے فرسٹ ائیر پری انجینئرنگ کےا متحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ناظم امتحانات عمران چشتی نے امتحانی نتائج کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 28 ہزار 333 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 12ہزار 634 امیدوارتمام پرچوں میں کامیاب رہے ۔ناظم امتحانات کے مطابق کامیابی کا تناسب 45فیصد رہا ہے۔