پاکستان
29 اکتوبر ، 2014

سمندری طوفان’ نیلوفر‘گوادر اور کراچی کے مزید قریب

سمندری طوفان’ نیلوفر‘گوادر اور کراچی کے مزید قریب

کراچی ...... بحیر ہ عرب میں اٹھنے والا انتہائی شدید سمندری طوفان’ نیلوفر‘آگے بڑھ رہا ہے ،طوفان کے زیر اثر کراچی اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’نیلوفر ‘کی انتہائی شدت برقرار ہے۔سمندری طوفان کراچی سے جنوب مغرب میں 875 کلومیٹر اورگوادرسے جنوب میں 740 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ٹھٹھہ اور بدین کے ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ ہے اور سندھ و بلوچستان کے ماہی گیروں کو کھلے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔سمندری طوفان کے اگلے12 گھنٹوں میں12 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےآگے بڑھنے کا امکان ہے۔طوفان کے زیر اثر کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں آج سے جمعے کےدوران تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :