30 اکتوبر ، 2014
تھرپارکر .....تھرپارکر کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں آئی ایس پی آر کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔چھاچھرو اور ڈیپلو سمیت چار مقامات پر میڈیکل کیمپ میں لوگوں کو طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق خشک سالی سے متاثرہ تھر پارکر کےجھانگرا،اسلام کوٹ،مٹھی،ڈیپلو سمیت کئی علاقوں میں پاکستان آرمی کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔متاثرہ علاقوں میں اب تک 12 سو ٹن سے زائد امدادی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے ۔ہیلی کاپٹروں کی مدس سے مزید امدادی سامان بھی تقسیم کیا جائےگا۔چھاچھرو اور ڈیپلو سمیت 4مختلف مقامات پر قائم میڈیکل کیمپ میں اب تک 14سو سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہیں ۔