پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

کراچی: فیکٹری کی آگ قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی: فیکٹری کی آگ قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی .......کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں فیکٹری میں لگنے والی آگ قابو پالیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری کے اسٹور صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ ابتدائی طور پر چار فائر ٹینڈر روانہ کئے گئے ۔تاہم آگ نے جلد ہی فیکٹری کے دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد مزید فائرٹینڈر طلب کرلی گئی ۔آگ کی شدت دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی آگ قراردیاگیا۔ دس سے زائد فائر ٹینڈر اور دو اسنار کل کی مدد سے اگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے صبح 7 بجے لگی آگ پر سارھے 12 کے قریب قابو پالیا گیا جبکہ آگ کے باعث فیکٹری کی دیواروں کے گرنے کا بھی خطرہ ہے ۔

مزید خبریں :