30 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد ..........سمندری طوفان ’’نیلوفر‘‘ کراچی سے 600 کلومیٹر دور رہ گیا۔ شہر پر بادلوں کا ڈیرہ ہے۔ کمشنر کراچی کہتے ہیں کہ اسپتالوں اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیاگیا ہے۔شدیدسمندری طوفان نیلوفر کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔بلوچستان کے ساحلوں پر موسلادھاربارش کا خطرہ بھی ٹل گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت اور رفتار میں آج مزید کمی کا امکان ہے۔ سمندری طوفان نیلوفر گزشتہ تین روز سے اپنی انتہائی شدت کے ساتھ سفر کر رہا تھا، تاہم اب اس کی شدت کم ہو گئی ہےاور رفتار رہ گئی 14کلومیٹر فی گھنٹہ۔ نیلوفر کا رخ ہے بھارتی گجرات اور اس کے ساحلوں کی جانب۔ پاکستان کی ساحلی پٹی پر بھی نیلوفر کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ نیلوفر کی شدت کم ہونے سے بلوچستان میں متوقع شدید بارشیں اب ہوتی دیکھائی نہیں د ے رہیں۔ تاہم سندھ کے زیریں علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران ابر جم کر برسے گا جبکہ اس دوران ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں موسلادھار بارش ہوگی۔تھر کے باسیوں کے لئے نیلوفر ایک نعمت بن کر آرہا ہے ۔