30 اکتوبر ، 2014
کراچی ........کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہےکہ نیلو فر طوفان کے پیش نظر شہر میں تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے ، میڈيا سے گفت گو میں کمشنر کراچی کا کہنا ہےکہ نیلو فر طوفان کے پیش نظر عباسی شہید اسپتال میں پانچ سو بیڈ مختص کردیئے گئے ہیں ، جبکہ شہر میں پانی کے اخراج والے تمام نالوں کے اہم پوائنٹس کی صفائی بھی کردی گئی ہے ۔