پاکستان
30 اکتوبر ، 2014

تھر میں خشک سالی،وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لےلیا

 تھر میں خشک سالی،وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لےلیا

اسلام آباد..........وزیراعظم نوااز شریف نے تھر میں خوراک کی کمی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ تھر میں لوگوں کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب تھر کےخشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔تھر میں جاری خشک سالی کے باعث صورتحال خراب ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے وہاں خوراک کی کمی کا نوٹس لے لیا ہے اور فوج کو ہدایت کی ہے کہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے سے بھی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے تھر کے رہائشیوں کو گزشتہ 6ماہ میں دی گئی امداد کی تفصیلات دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب خشک سالی سے متاثرہ تھر پارکر کےجھانگرا، اسلام کوٹ، مٹھی، ڈیپلو سمیت کئی علاقوں میں پاکستان آرمی کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب تک 12اعشاریہ 8ٹن امدادی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مزید امدادی سامان بھی تقسیم کیا جائےگا۔ چھاچھرو اور ڈیپلو سمیت 4مختلف مقامات پر قائم میڈیکل کیمپ میں اب تک 14سو سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :